انقرہ،30دسمبر(ایجنسی) ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے تعلق رکھنے والے دو خودکش بمباروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">ترکی کے ایک عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر چہارشنبہ کے روز بتایا ہے:''ان کے بارے میں شُبہ ہے کہ وہ داعش سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ سالِ نو کے آغاز پر انقرہ میں حملے کی سازش کررہے تھے''۔